ہماری ڈیلی بریڈ کی مِنسٹری میں ہم سب سے بڑھ کر خُدا پر بھروسہ کرتے ہیں اور اپنی خِدمت کی رہنُمائی کے لیے اُس کی حِکمت اور طاقت پر بھروسہ کرتے ہیں۔ بائبل ہماری بُنیاد ہے۔ ہم اِس وقت کو غنیمت جانتے ہیں جو ہمیں کلام کی مُنادی کے لیے دیا گیا اور ہم اِس بات کے لیے پُر عزم ہیں کہ ہم وفاداری کے ساتھ سونپے گئے وسائل کی حِفاظت کریں گے۔
ہمارا ایمان
پُرانے اور نئے عہد نامے کے صحیفے خُدا کی طرف سے اِلہامی ہیں اور مسیح خُداوند میں پورے ہوئے۔ ہماری تخلیق، زوال، چُھٹکارے اور بحالی کا مُکاشفہ بھی پورا ہُوا۔
خُدائے ثالوث: خُدا بیٹا اور پاک روح۔
یسوع مسیح مُکمل طور پر خُدا اور مُکمل اِنسان، خُدا کا اِکلوتا بیٹا اور باپ کا کامِل مُکاشفہ۔
یسوع کا کُنواری سے پیداہونا، گُناہ سے پاک زندگی، صلیبی موت، جسمانی طور پر قبر سے جی اُٹھنا، باپ کے پاس آسمان پر چڑھ جانا اور فاتحانہ واپسی۔
گُناہ کی وجہ سے ہمیں ابدی موت اور گُناہ سے چُھٹکارے کی ضرورت ہے۔
روح القُدس ہمیں اِس بات کا اِحساس دِلاتا ہے کہ ہم گُناہ کے مُرتکب ہُوئے ہیں اور توبہ اور نئی پیدائش کے ذریعے خُداکے خاندان میں شریک ہوئے ہیں تاکہ خُدا پر بھروسے اور مسیح کی مُحبت میں آگے بڑھ سکیں۔
ایک چرچ جو کہ خُدا کے خاندان کے وسیلے بنائے گئے اِداروں کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے، اُن سب پر مُشتمل ہے جو مسیح میں ہیں اور جِنہیں مِل کر مسیح کو تمام اقوام کا پیروکار بنانے کا حُکم دیا گیا ہے۔
ہمارے خُداوند کی دوسری آمد بادشاہی کی تکمیل، زندوں اور مُردوں کی قیامت اور اُس کی مخلوق کا سکون اور خوشی کو بحال کرنا ہے۔