ہماری ڈیلی بریڈ یونیورسٹی میں ہم سب سے بڑھ کر خدا پر بھروسہ کرتے ہیں ، اور اپنی مِنسٹری کی رہنمائی کے لیے اس کی حکمت اور طاقت پر بھروسہ کرتے ہیں۔ بائبل ہماری بنیاد ہے۔ ہم اس موقع کو تسلیم کرتے ہیں جو ہمیں اس کے کلام کا اشتراک کرنے کے لیے دیا گیا ہے ، اور ہمیں سونپے گئے وسائل کے وفادار محافظ ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔
- بائبل کو اس معیار کے مُطابق عزت دیں، جس کے ذریعے ہمیں تمام عقائد ، ہدایات ، پر عمل کا جائزہ لینا چاہیے (2 تیمُتھیس 3 باب 16)
- ہمارے ایمان کے بیان پر قائم رہیں ( 2 تیمُتھیس 1 باب 13)
- نظریاتی تاکید کے لیے اچھے نُقطہ نظر کی عکاسی کریں (اعمال 20 باب 27)
- واضح قابلیت اور کردار کے قائدین کو منتخب کریں (خروج 18 باب 21، 1 تیمُتھیس 3 باب 1-13)
- خداوند یسوع مسیح کے ساتھ قریبی رفاقت میں رہیں۔ اسے یہ کہنے کی وجہ مت دیں “مگر مُجھ کو تُجھ سے یہ شِکایت ہے کہ تُو نے اپنی پہلی سی محبّت چھوڑ دی” (مُکاشفہ 2 باب 4)۔
- ڈیلی بریڈ مِنسٹری کا کام اپنی عقل اور فہم سے نہ کریں بلکہ خُدا کی حکمت اور فہم سے کریں (گلتیوں 2 باب 20 آیت، 3 باب 3 آیت)
- مُلازمت ہو یا کاروبار ہمیں ایک مُستقل رویے کو اپنانے کی ضرورت ہے جو کہ ہم کو خُدا کے لوگ ہونے کی وجہ سے مُمتاز کرتا ہے۔ (1 پطرس 1 باب 14 سے 15)
- ہمیشہ خُدا پر بھروسہ رکھیں اور جو صحیح ہے وہ کریں۔ ( ا پطرس 3 باب 16 آیت)
- اِس قِسم کی ذاتی، فوری اور عملی توجہ فراہم کریں جو اپنے لیے چاہتے ہیں۔ (2 کرنتھیوں 4 باب 5 آیت، 15 آیت)
- مُحبت میں سچ بولیں اور غیر ضروری طور پر جارحانہ ہونے سے گُریز کریں ( 2 تیمُتھیس 2 باب 24)۔
- ہماری کوششوں کا جواب دینے والوں کے ساتھ کُھلے اور ایماندار تعلقات اُستوار کریں۔ (2 کرنتھیوں 4 باب 2 آیت)
- اِپنے تمام رِشتوں اور اِردگِردکے لوگوں کے لیے حساس رہیں، بشمول مزدوری کرنے والے، پڑوسی، برادری اور اِس کو انی برادری تک محدود نہ کریں۔
- جِن کے ساتھ ہم کام کرے ہیں اُن کے ذاتی مفادات کو پہچانیں اور اُن کی قدر کریں۔(فلِپیوں 2 باب 1-4)
- ہمارے پیغام کو باوقار، مضبوط اور بڑھانے کے لیے کاریگری اور پریزنٹیشن کے معیار پر توجہ دیں۔ (1 کرنتھیوں 10 باب 31)
- سونپے گئے سارے وسائل کے لیے وفادار مُحافظ بنیں۔ (1 کرنتھیوں 4 باب 2)
- وسائل کی دستیابی کے ساتھ دوسروں کے ساتھ رابطے کو کم یا زیادہ کریں۔
- مقروض ہونے سے بچیں (رومیوں 13 باب 18)
- ہماری تنظیمی بقا کو کبھی بھی فیصلوں کا بُنیادی مقصد نہ بنائیں۔ (فلپیوں 1 باب 19-26)
- اپنی تعریف سے پرہیز کریں ( اِمثال 27 باب 2)
- اِس بات کو جانیں اور پہچانیں کہ خُدا دوسری تنظیموں کے ذریعے کیا کر رہا ہے۔
- ایسی کسی بھی وابستگی سے گُریز کریں جو ہمارے مقصد سے سمجھوتہ کرے یا ہماری تاثیر کو کمزور کرے۔(2 کرنتھیوں 6 باب 14 آیت)
- اپنی خِمت کو اِس طرح سے چلائیں کہ وہ مقامی چرچ کی حمایت اور تکمیل کریں۔ (اِفسیوں 4 باب 1-7)